ایران کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھیں گے،چینی وزیر خارجہ

چین پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے، گفتگو

بدھ 16 جولائی 2025 19:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ایران کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے، چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے، چین اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے امن قائم کرنے کی ایران کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلے کے حل، مشرق وسطی میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ایران کی تمام فریقوں کے ساتھ مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔