غزہ، امریکی امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا سپرے

19 افراد بھگدڑ میں کچلے گئے،جاں بحق ہونے والوں میں سے 1 شخص کو چاقو مارا گیا

بدھ 16 جولائی 2025 19:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی امدادی مرکز کے باہر کھڑے بھوکے فلسطینیوں کے ہجوم پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ کی گئی۔افسوسناک واقعے میں امداد کے حصول کے لیے آنے والے 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم جی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ خان یونس میں جاں بحق افراد میں سے 19 افراد بھگدڑ میں کچلے گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 1 شخص کو چاقو مارا گیا۔امدادی تنظیم جی ایچ ایف نے حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہجوم میں موجود حماس سے وابستہ مسلح افراد نے بدامنی کو ہوا دی۔

متعلقہ عنوان :