سعودی وزارت حج کے عمرہ زائرین کیلئے رہنما اصول جاری

اپنے ہمراہ غیرضروری اشیا رکھنے سے اجتناب کریں ،وزارت حج وعمرہ

بدھ 16 جولائی 2025 22:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ حرمین کی آسانی کے لئے رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ وہ آرام سے عمرہ ادا کر سکیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو کہا گیا کہ مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے آپ کا پرسکون ہونا انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ہمراہ غیرضروری اشیا رکھنے سے آپ کی توجہ ان کی جانب مائل ہو سکتی ہے، آپ کی توجہ بٹ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ آپ کی سیفٹی پہلے ہے، ایک چھوٹا سا پرس نما بیگ اپنے ساتھ رکھیں جس میں شناختی دستاویز، موبائل کے ساتھ ماسک، سیٹائزنگ ٹشو پیک موجود ہو، اس سے زیادہ اشیا نہ رکھیں۔ بیگ کا سائز بڑا ہونے کی صورت میں زائرین کو اسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔