جاپان میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ آمد

جاپان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے مجموعی اخراجات میں 18 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 16 جولائی 2025 22:49

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)جاپان میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 21.5 ملین غیر ملکی سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار جاپان نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن نے بدھ کو جاری کیے۔

(جاری ہے)

جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد نے گزشتہ سال کا ریکارڈ 17.78 ملین بھی پیچھے چھوڑ دیا،صرف جون 2025 کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 3.38 ملین رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ اور جون کے مہینے کے لیے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

جاپان ٹورازم ایجنسی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں جاپان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے مجموعی اخراجات میں 18 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تقریبا 2.5 ٹریلین ین بنتے ہیں۔یہ پیش رفت جاپان کے سیاحتی شعبے کی بھرپور بحالی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :