خانیوال ،سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں،ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

بدھ 16 جولائی 2025 23:07

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال کی زیرصدارت ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز رانا عامر لیاقت،روہت کمار گنیتا،ساجدہ رزاق،زوہیب شفیع سمیت ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو ریکوری،پلس امور،کھیوٹ ایشوز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں،ریونیو سروسز اور ریکوری معاملات میں بہتری لائی جائے،ریونیو سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،اے ڈی سی آر نے ریونیو سروسز ریکوری ریونیو افسران کو اپنے ریکوری ٹارگٹس ہر صورت مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا ریونیو امور میں شفافیت اور احتساب کو ملحوظ خاطر ضرور رکھا جائے۔

اجلاس میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی اور ریونیو معاملات کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :