ضلع بونیر میں 1464.977 ملین روپے کے ترقیاتی منصو بوں ،رابطہ سڑک اور پل کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری

بدھ 16 جولائی 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخرجہان کی کوششوں سے ضلع بونیر میں مواصلات کے اہم ترقیاتی منصو بوں پر کام جاری ہے جس کا مقصد مقامی عوام کو بہتر سفری سہولیات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی ہے۔اس منصوبے کے تحت سواڑئی دیوانہ بابا روڈ (11 کلومیٹر) کی کشادگی، بہتری اور بلیک ٹاپنگ کی جا رہی ہے جس میں آر سی سی پل ٹانگو کی تعمیر بھی شامل ہے۔

منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 1464.977 ملین روپے ہے۔پیکج نمبر 4 کے تحت چنار پل سے کڑپہ کنڈو تک 3.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور چیٖنہ بازار میں 1 کلومیٹر نکاسی آب کی ڈرین کی تعمیر شامل ہے جس پر 416.074 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخرجہان نے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

بونیر کے عوام کے دیرینہ مطالبات پر عملی پیش رفت کی جا رہی ہے تاکہ انہیں بنیادی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ اس منصوبے سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گی بلکہ علاقائی ترقی، روزگار کے مواقع اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو خاص ہدایات دی گئی ہیں اور ترقی کا یہ سفر پورے صوبے میں جاری رہے گا۔عوامی حلقوں نے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر سید فخرجہان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :