ایبٹ آباد،کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت مہانڈری جلکھڈ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 16 جولائی 2025 19:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت مہانڈری جلکھڈ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا،کمشنر ہزارہ ڈویزن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت مہانڈری جلکھڈ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا جس میں ممبر نارتھ نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے شرکاء کو ناران کاغان روڈ پر تجاوازت کے حوالے سے آگاہ کیا اور دیگر امور کے متعلق بریفنگ دی،کمشنر ہزارہ نے تجاوزات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرصدارت ایک کمیٹی تشکیل دی جو تین یوم کے اندر ناران کاغان روڈ کا معائنہ کر کے ان پر موجود تجاوزات کی نشاندہی کریگی اسکے علاوہ کمیٹی دریا کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات کا بھی معائنہ کر کے رپورٹ کمشنر آفس ارسال کرے گی،کمشنر ہزارہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو مزید ہدایت دی کہ مسافروں اور سیاحوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس روڈ پر مناسب جگہوں کا تعین کریں تاکہ وہاں پر این ایچ اے مسافروں اور سیاحوں کے لیے باتھ رومز بنا سکے،اُنھوں نے نیشنل ہائے وے اتھارٹی کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے تجاوازات کی ہیں ان کو قانونی نوٹس دیکر کاروائی کریں،کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ تجاوزات کو ختم کرنے میں این ایچ اے کے ساتھ پورا تعاون کرے گی،اجلاس میں ڈا ئریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے بھی شرکت کی۔