ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ

پیر 8 ستمبر 2025 19:39

ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی۔ آپریشن سومناتھ دشمن کے لئے خوف اور پاکستانی قوم کے لئے فخر کی علامت بن گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاک بحریہ ایک جدید، باصلاحیت اور کثیرالجہتی فورس کے طور پر نہ صرف سمندری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ آبدوزوں، جنگی جہازوں، میرین آپریشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی امن مشنز میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یومِ بحریہ ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اس عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔