Live Updates

کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ

کچےکےڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ و قانون ضیا الحسن لنجار کی چیئرمین شپ میں کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

پیر 8 ستمبر 2025 18:35

کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر داخلہ و قانون ضیا الحسن لنجار کی چیئرمین شپ میں کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی کے پہلے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کچہ ایریاز کی صورتحال سمیت جاری اینٹی ڈکیتس آپریشنز کی مجموعی تفصیلات اور حکومتی حکمت عملی کو ذیر غور لاتے ہوئے مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس کو اے آئی جی آپریشنز سندھ زبیر نذیر شیخ نے کچہ ایریاز میں امن وامان کی صورتحال اور آپریشنز کے حوالے سے دستیاب و درکار وسائل کی بابت بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکوں کے خلاف یقینی کامیابیوں کے لیئے پولیس کو جدید آلات،ہتھیاروں اور محفوظ وہیکلز کی فی الفور ضرورت کے بارے میں بتانیکے ساتھ ساتھ کچہ ایریاز میں قائم چیک پوسٹس پر ہمیں سہولیات کو مذید بہتر کرنے کے حوالے سے بھی گذارشات پیش کیں علاوہ اذیں انہوں نے جدید ہتھیاروں آلات کے علاوہ پولیس کو معیاری تربیت سے متعلق اقدامات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایات دیں کہ پولیس کو درکار وسائل کی فراہمی سے متعلق جامع اور قابل عمل اقدامات سے متعلق سفارشات جلد ارسال کی جائیں تاکہ مرتب کردہ سفارشات پر قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھ کر برائے منظوری و توثیقی امور کو یقینی بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا حکومت سندھ ڈاکوں کے مکمل خاتمے جیسے اقدامات میں انتہائی سنجیدہ اور پرعزم ہے تاہم ڈاکو یا انکا کوئی گروہ کا پرامن طور پر ہتھیار ڈالنا اور خود کو قانون کے سامنے پیش کرنا قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگا کیونکہ کسی مجرم یا ڈاکو کا ہتھیار ڈالنا یا خود کو قانون کیحوالے کیئے جانے سے متعلق قانون واضح ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کچہ ایریاز میں ہم جس آپریشن کا آغاز کرچکے ہیں یہ بہت بڑا آپریشن ہے اور اس میں پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں و ایجینسیز کا انفرادی و مشترکہ کردار ناصرف واضح بلکہ یقینی بھی ہے۔جبکہ گذشتہ سات ماہ کے دوران کچہ ایریاز میں پولیس اور دیگر تمام سیکیورٹی اداروں و ایجنیسیز کا آپریشن انتہائی مثر اور ثمر آور نتائج کا حامل رہا جس پر میں بذات خود کامیاب مشترکہ ایکشن پر میں تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہوں۔

علاوہ اذیں کچہ ایریاز اور ساحلی پٹی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈاکو اگر ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں تو جملہ امور و اقدامات میں قانون کو فالو کیا جائیگا۔انکا کہنا تھا کہ دادو مورو،لاڑکانہ خیرپور پل بننے سے جرائم میں کمی آئی تاہم ہمیں جلد سے جلد گھوٹکی، کشمور پل کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرنا ہوگا اور کام میں مذید تیزی لانا ہوگی کیونکہ اس روٹ پر بھی پل کی تعمیر سے کرائم میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملیگی۔

انہوں نے سیکریٹری اسکولز اور محکمہ صحت سے بالترتیب استفسار کیا کہ کچہ ایریاز میں کتنے اسکولز و دیگر تعلیمی ادارے اور اسپتال و ڈسپینسریز ہیں استفسار سے ہمارا مقصد آپریشنز کے دوران کیمپس قائم کرنا ہے تاکہ تعلیم اور صحت جیسی سہولیات کی فراہمی میں کسی طور تعطل نہ آسکے۔علاوہ اذیں ہم نے پہلے ہی بہت دیر کردی ہے اور اسی وجہ سے ڈاکوں کے خلاف آپریشن ابتک مکمل نہیں ہوسکا لہذہ ہمیں ہر حال میں اینٹی ڈکیتس آپریشن کا کامیاب اختتام کرنا ہوگا کیونکہ امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہمیں باہم ملکر سخت محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا اور کچہ ایریاز میں ہمیں ایک ٹیم بنکر انتہائی محنت سے آگے بڑھنا ہوگا۔

اس موقع پر میں تمام اسٹیک ہولڈر سے کہتاہوں کہ وہ بحیثیت مجموعی انتہائی عزم کا مظاہرہ کریں اور ہمارے بازو بنیں کیونکہ آپ لوگوں کے تعاون اور سپورٹ سے حکومت سندھ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی آپریشن میں کامیابی یقینی ہے۔اجلاس میں آئی جی سندھ، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکریٹری قانون، نمائندہ سیکریٹری صحت، سیکریٹری اسکول،محکمہ تعلیم،سیکریٹری جنگلات، ایڈیشنل اسپیشل سیکریٹری برائے داخلہ، ایڈیشنل آئی جیز،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ کے علاوہ رینجرز سندھ، قانون نافذ کرنے والے دیگر سیکیورٹی اداروں و ایجینسیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات