Live Updates

لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 8 ستمبر 2025 22:33

لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کی پولنگ روکنے سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، اعجاز چوہدری کے وکلا بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو اعجاز چوہدری کو ڈی نوٹیفائی کیا، تاہم چیئرمین سینیٹ کو ڈی نوٹیفکیشن کے لیے باضابطہ درخواست ارسال نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ پہلے ہی شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر سینیٹ الیکشن روکنے کا حکم دے چکی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ضمنی انتخابات روک دیے ہیں، لیکن ایسی صورتحال میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ جاری رکھنا غیر مناسب ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعجاز چوہدری کی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات