فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 8 ستمبر 2025 22:19

فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت  کے گھاٹ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء)جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بیٹے طاہر کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹائون گلی نمبر5کے رہائشی طیب نے بتایا کہ اس کے بھائی ملزم طاہر کا والد ذوالفقار ولد لال خان سے جائیداد سے حصہ مانگتا تھا، جس کی وجہ سے باپ بیٹے میں تلخ کلامی ہو گئی تو گذشتہ شب ذوالفقار ولد لال خان کمرہ میں سو رہا تھا کہ بیٹے طاہر نے گلا دبا کر والد کو ابدی نیند سلا دیا۔

(جاری ہے)

صبح جب بیدار ہوئے تو والد ذوالفقار کمرہ سے باہر نہ آیا تو کمرہ میں جا کر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ قاتل بیٹا طاہر گھر سے غائب تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد وارثان کے حوالے کر کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :