ٴْ کلر کہار سالٹ رینج کے خطرناک موٹروے ایریا میں 10کلومیٹر طویل سرنگ بنائے جانے کا منصوبہ

بدھ 16 جولائی 2025 20:40

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) کلر کہار سالٹ رینج کے خطرناک موٹروے ایریا میں 10کلومیٹر طویل سرنگ بنائے جانے کا منصوبہ،NHAنیشنل ہائی وئے اتھارٹی نے موٹر وئے ایم 2کی نئی کے الاٹمنٹ کے لئے کنسلٹنس سروسز کی فراہمی کا ٹینڈر جاری کر دیا سالٹ رینج میں 10کلومیٹرری الاٹمنٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیزاین کے لئے تجاویز 16اگست تک طلب کر لیں ٹینڈر نمبر640(6)کے مطابقNHAایسی کنسلٹنٹ ایجئنیرنگ آرگنائزیشن یا فرمز کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو پاکستان اینجنئرنگ کونسلPECسے متعلقہ فیلڈ میں رجسٹرڈ ہوں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو FBRکے ایکٹو ٹیکس پیئر کی لسٹ میں شامل ہو ںRFPدستاویزات ویپ سائٹسے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہیں یاNHAکے جنرل منیجرہیڈ کواٹر اسلام آباد کے دفترسے ایک ہزار ناقابل واپسی فیس کے ساتھ ورکنگ ڈیز میں حاصل کی جا سکتی ہیں اس منصوبے کے لئے تجاویزجمع کرانے سے قبلایک پری پوزل کانفرنس24جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہو گیNHAمنصوبے کے لئے سنگل سٹیج ٹوانویلپطریقہ کار کے تحت پروکیورمنٹ کرئے گا