سیالکوٹ، ٹریفک حادثے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق

جمعرات 17 جولائی 2025 10:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں سڑک حادثے کے نتیجہ میں 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوٹلی لوہاراں مغربی میں اس وقت پیش آیا جب ایک 8 سالہ بچہ جو کہ اپنے ماموں کے ساتھ موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھ کے جا رہا تھا کہ راستے میں ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل کا ٹائر سلپ ہونے کی وجہ سے ٹرالی کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی وفات پاگیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں وفات پانے والے بچے کا نام حمدان ابراہیم ولد عبدالرحمان تھا جو کوٹلی لوہاراں مغربی کا رہائشی تھا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ٹی ایچ کیو کوٹلی لوہاراں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :