یمنی فورسز نے ایران سے آنے والے بھاری ہتھیار قبضے میں لے لیے

یمن کی فوج نے ایسے مینوئلز بھی قبضے میں لیے ہیں جو فارسی زبان میں ہیں،امریکی سینٹ کام

جمعرات 17 جولائی 2025 11:53

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)امریکی فوج کے مشرق وسطی میں تعینات سینٹ کام نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے ایک گروپ نے ایران کی طرف سے آنے والے جدید ترین ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس بڑی کامیابی پر سینٹ کام کے بقول جنرل طارق صالح کے زیر قیادت یمن کی قومی فوج نے اپنے شہریوں کو مبارکباد دی ہے کہ بڑے پیمانے پر جدید ترین روایتی ہتھایاروں کو قبضے میں لیا گیا ہے جو ایران کی طرف سے یمن منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

سینٹ کام کے مطابق یمنی فوج نے یہ اسلحہ 750 ٹن وزن کی صورت میں پکڑا ہے جس میں بارود، ہارڈویئر، جدید کروز میزائل، طیارہ شکن میزائل اور ڈرون انجنز کے علاوہ ایئر ڈیفنس سے متعلق آلہ جات اور ریڈار سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔سینٹ کام نے یہ بھی بتایا ہے کہ یمن کی فوج نے ایسے مینوئلز بھی قبضے میں لیے ہیں جو فارسی زبان میں ہیں اور ایران کی وزارت دفاع سے ان کا تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے اس بے مثال کامیابی پر کہا ہے کہ ایران کے ہتھیاروں سے بھری شپمنٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران آج بھی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا ایک اہم اداکار ہے۔جنرل کوریلا نے کہا ہم ایران کی طرف سے حوثیوں کی کھلی حمایت کے بہا کو رکونے کی کوشش میں ہیں۔ تاکہ علاقے میں سلامتی و استحکام پیدا ہو اور جہاز رانی آزادانہ ممکن ہو سکے۔