عالمی برادری کو غزہ صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا، عاصم افتخار

غزہ میں انسانی امداد کیلئے رسائی دی جائے، فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے،پاکستانی مستقل مندوب

جمعرات 17 جولائی 2025 14:18

عالمی برادری کو غزہ صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا، عاصم افتخار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فوری طور پر غزہ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی بدترین صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس سے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں انسانی امداد کیلئے فوری رسائی دی جائے، فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے کہاکہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔