کوہستان اپر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہربن بھاشا کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 16:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوید اختر خان نے تحصیل ہربن بھاشا کا دورہ کیا اور مختلف ہوٹلوں و دکانوں میں صفائی کی صورتحال، اشیائے خوردونوش کے نرخنامہ اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں اور صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل مالکان کو صفائی میں بہتری لانے کے لئے وارننگ جاری کی اور کئی مقامات پر نرخنامہ آویزاں نہ ہونے پر نوٹس بھی دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں فارسٹ چیک پوسٹ پر عملے کی حاضری چیک کی اور موجود اہلکاروں کو ڈیوٹی کو احسن طریقے سے انجام دینے کی تلقین کی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتی رٹ کا نفاذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :