نواب شاہ میں لرزہ خیز قتل کی واردات میں ایک اور نعش کھیتوں سے مل گئی،ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

جمعرات 17 جولائی 2025 16:30

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)نواب شاہ میں جمعرات کی علی الصبح گھات لگائے مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نواب شاہ کے نواحی علاقے کیریا مور ی کے مقام پر جائے وقوعہ سے کچھ دور فاصلے پر کھیتوں سے ایک اور گولیاں لگی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت بھی بھنگوار برادری سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق لرزہ خیز وارات کے نتیجے میں مجموعی طر ور پر6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی نعشیں پی ایم سی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

(جاری ہے)

ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشوں کوسرد خانے منتقل کردیا گیاہے۔ایس ایس پی شہید بینظیرآباد غلام شبیر سیٹھار نے بتایا کہ بھنگوار برادری کا آپس میں پرانا تنازعہ تھا2010 میں آپس کے تنازعے میں اسماعیل بھنگوار کے والد سمیت تین رشتہ داروں کو قتل کردیاتھا،جس کابدلے میں مبینہ طورپر اسماعیل بھنگوار نے 6 افراد کو بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گھروں کو بلڈوزر کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ ملزمان کے گائوںاور دیگر ٹھکانوں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔