غزہ میں لوگوں پر ہونے والی تباہی کو دیکھ کر دل ٹوٹ رہا ہے،دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ،اولیویا روڈریگو

جمعرات 17 جولائی 2025 16:39

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) امریکی پاپ سٹار اولیویا روڈریگو نے غزہ پر اسرائیل کے جاری حملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئےکہا ہے کہ فلسطین میں بے گناہ لوگوں پر ہونے والی تباہی کو دیکھ کر جو دل ٹوٹ رہا ہے اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں،غزہ میں مائیں، باپ اور بچے بھوک سے مر رہے ہیں، پانی کی کمی کا شکار ہیں اور بنیادی طبی دیکھ بھال اور انسانی امداد تک رسائی سے محروم ہیں۔