امید ہے صحافی مستقبل میں ماضی سے بڑھکر اپنی مثبت فعال اور جرأت مندانہ صحافتی رول ادا کریں گے،سردار علی شان

جمعرات 17 جولائی 2025 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) جموں و کشمیر لبریشن سیل کے میڈیا کو آرڈینیٹر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق میڈیا ایڈوائزر اور سابق پی پی او سردار علی شان نے گزشتہ روز یہاں سنٹرل پریس کلب کا دورہ کر کے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر اپنی اور اپنے ادارے جموں و کشمیر لبریشن سیل کی انتظامیہ کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔

سردار علی شان نے اس موقع پر سنٹرل پریس کے نومنتخب صدر سجاد میر، سینئر نائب صدر نصیر انور، نائب صدر تنویرتنولی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ خالد، سیکرٹری فنانس خواجہ انصر صدیق ،سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین اور دیگر نو منتخب عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ سے مل کر باری باری ان کو الگ الگ مبارکباد دیتے ہوئے ان کو ہار پہنائے اور آزاد کشمیر میں مثبت و فعال صحافت اور میڈیا کے مختلف شعبوں میں جرأت مندانہ رول ادا کرنے اور تحریک آزادی کشمیر آزاد خطہ کی ترقی اور دیگر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں اصلاحی احوال کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی اہم کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بدلتے ہوئے حالات میں بھی اور مستقبل میں ماضی سے بڑھکر اپنی مثبت فعال اور جرأت مندانہ صحافتی رول ادا کریں گے اور سنٹرل پریس کلب (جو آزاد کشمیر کا سب سے دیرینہ اور بڑاصحافتی ادارہ ہی) کہ عہدیداران اور ممبران نے پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں جس اتفاق رائے اتحاد و یک جہتی رواداری اور مفاہمت کا مظاہرہ کر کے اپنے تمام عہدیداران اور ممبران کا متفقہ طور پرخوش اسلو بی سے انتخاب کرنے کی مثبت اور شاندار روایت قائم کی ہے و ہ مستقبل میں بھی اس کو قائم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اور آزاد کشمیر کے بڑے اور تاریخی نمائندہ صحافتی ادارے کی حیثیت سے ان کا یہ ادارہ تحریک آزادی کشمیر جیسے اہم ترین قومی ایشو سمیت دیگر ملکی و قومی ایشوز پر عوام تمام ریاستی اداروں اور تنظیموں کی راہنمائی کے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتا رہے گا اور میڈیا کے تمام اداروں اور تنظیموں میں بھی وقت اور حالات کے مطابق بہتر راہنمائی اور اصلاحات لانے کے لیے اپنا'' لیڈنگ'' رول ادا کرتا رہے گا۔

سردار علی شان نے اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سنٹرل پریس کلب کے اس ادارے سے ہی 1985-86ء کے دور (آج سے چالیس40 سال کا طویل عرصہ قبل) اپنی صحافت کا آغاز کیا تھا اور آج تک(ہر دور میں) اس کے عہدیداران اور ممبران سے ان کا قریبی رابطہ اور واسطہ رہتا ہے اور انشائاللہ تاحیات رہے گا۔ اس سے قبل میڈیا کو آرڈینیٹر سردار علی شان کے گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب پہنچنے پر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران نے ان کی پریس کلب آمد کا والہانہ خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے وزٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے میڈیا خاص کر سنٹرل پریس کلب کے سلسلے میں ہر دور میں ان کے مثبت رویے، قریبی رابطوں اور ادارے سے طویل اور دیرینہ وابستگی اورسرکار عہدوں پر تعیناتی کے بعد سرکاری سطح پر پریس کلب اوریونین آف جنرنلسٹس سے وابستہ نمائندوں عہدیداران اور ممبران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کی ہمدارانہ، فعال اور جرأت مندانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیااور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی صحافتی برادری او پریس کلب اور یونین آف جنرنلسٹس کی حکومتی اور سرکاری سطح پر پرخلوص جرأت مندانہ اور باوقار نمائندگی اور ترجمانی کرتے رہیں گے۔

صدر آزاد کشمیر پرسنل اسسٹنٹ سینئر صحافی جاوید چوہدری، سینئر صحافی راجہ اعجاز، غلام رضا کاظمی، وقاص کاظمی، خواجہ عبد الرشید، سرفراز احمد میر، اشتیاق میر، اعجاز کاظمی اور پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ بھی اس موقع پر موجود تھے جس کے ساتھ تحریک آزادی سمیت مجموعی صورتحال کے مختلف پہلوؤں خاص کر میڈیا اور پریس کلب کے اہم امور کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں سردار علی شان کی بات چیت ایک گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہی۔ اس موقع پر پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور ممبران نے سردار علی شان کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔ ان کے ساتھ ملک کر کشمیری چائے بھی پی اور باری باری سلفیاں بھی بنوائیں۔