کالج جنرل کیڈر، کامرس ،لائبریریز سے وابستہ 300 سے زائد اساتذہ ،افسران کو ترقی کیلئے گرین سگنل

جمعرات 17 جولائی 2025 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)صوبہ بھر کے کالج جنرل کیڈر، کامرس اور لائبریریز سے وابستہ 300 سے زائد اساتذہ اور افسران کو ایک سال سے التوا ء کا شکار ترقیوں کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈی پی آئی کالجز کو ترقیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، یہ تمام پروموشنز گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے لیے ہوں گی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ترقیوں پر مختلف اعتراضات اور تکنیکی نکات کی وجہ سے 6 سے 12 ماہ سے کارروائی رکی ہوئی تھی جس کے باعث متاثرہ اساتذہ و افسران شدید ذہنی دبا کا شکار تھے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ترقیوں کے منتظر متعدد اساتذہ دورانِ سروس ریٹائر بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :