یونیورسٹی آف نارووال میں سمسٹر خزاں کے داخلوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 16:53

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)یونیورسٹی آف نارووال میں بی ایس (چار سالہ)اور ایم فل )دو سالہ)ڈگری پروگرامز میں سمسٹر خزاں 2025کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

امسال بی ایس پروگرامز میں ریگولر اور سیلف سپورٹنگ بنیادوں پر 22 مختلف شعبہ جات میں داخلے ہو رہے ہیں، جبکہ ایم فل پروگرامز میں 9شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں۔ریگولر بی ایس اور ایم فل پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اگست 2025مقرر کی گئی ہے۔ تمام پروگرامز کی کلاسز کا آغاز 29ستمبر 2025سے ہوگا۔تمام داخلے میرٹ کی بنیاد پر، انٹرمیڈیٹ (فرسٹ ایئر)کے نتائج کو مدِنظر رکھتے ہوئے آن لائن ہوں گے۔ خواہشمند امیدوار یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.uon.edu.pkپر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔