
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
منگل 9 ستمبر 2025 15:00

(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحان کے روزبچوں کے ہمراہ آنے والے والدین کیلئے بیٹھنے کی سایہ دار جگہ، پینے کے صاف پانی، پنکھوں اور کھانے پینے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے نیزامتحانی مراکز میں رہنمائی ڈیسک، صاف ستھرے واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوگی۔
اس موقع پرسکیورٹی کے حوالے سے پولیس کو فول پروف پلان تشکیل دینے اور امتحانی مراکز کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان اور پارکنگ ایریاز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی ٹیمیں امتحانی مراکز پر ہمہ وقت موجود رہیں گی جبکہ محکمہ صحت کے موبائل ہیلتھ کلینکس بھی تعینات کئے جائیں گے۔سول ڈیفنس کے تعاون سے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے اور تربیت یافتہ والنٹیئرز امیدواروں اور والدین کی رہنمائی کیلئے خدمات انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ امیدواروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں مائوس کو ’’چوہا ‘‘لکھ دیاگیا،انکوائری شروع
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کانووکیشن 2025، رجسٹریشن کی تاریخ میں 14 ستمبر تک توسیع
-
خیبرپختونخوا ، بی ایس پروگرام ختم، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلوں میں 8 ستمبر تک توسیع
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کے بابرکت موقع پر پُروقار اور ایمان افروز نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
-
پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولزکھل گئے ، پہلے روز حاضری کم رہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.