مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ

منگل 9 ستمبر 2025 17:53

مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)نذیر حسین یونیورسٹی اور معروف سافٹ ویئر ادارے بے بی ایس کنسلٹنگ کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت طلبا اور اساتذہ کو مائیکروسافٹ کے شارٹ ٹرم ایڈوانس کمپیوٹر کورسز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد نو جوانوں کو جدید ٹیکنا لوجی سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں عالمی معیار کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ اس موقع پررابعہ اظفر نظامی(جنرل منیجر، بے بی ایس کنسلٹنگ ) ،چانسلر انجینئر فرحت خان ،بورڈ آف گورنرز و رکن سندھ اسمبلی طہ احمد خان ، چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر سلمان محمود ،میجرمعاذ مقدم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :