محمد آصف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 17 جولائی 2025 17:32

محمد آصف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پاکستاں کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

محمد آصف نے راؤنڈ آف 16 میں یو اے سی کے محمد شہاب کو شکست دی۔محمد آصف نے دو فریمز کے خسارے سے کم بیک کرکے چار۔دو سے کامیابی حاصل کی۔آصف کی جیت کا اسکور 56-68، 21-72، 57-21، 80-00، 68-45 اور 68-58 رہا۔