چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کی ملاقات

جمعرات 17 جولائی 2025 17:59

چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے پاکستان کے لیجنڈری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی)رانا مشہود احمد خاں نے پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف سے ملاقات کی۔جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوان پاکستان کی طاقت بنیں،نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

لیجنڈری پلیئر محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان باصلاحیت ہے، صرف مواقع کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کھیل کے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی میری ترجیح ہے،نوجوانوں کے اعتماد اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کا تقاضا ہے،ایسے میں وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس لیگ نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ جیسے اقدامات نوجوانوں کو مثبت راہ دکھا رہے ہیں،پی ایم وائی پی کی کھیلوں سے متعلق کوششیں قابل تعریف ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس لیگ ملک بھر کے نوجوانوں کو یکساں مواقع دے رہی ہے، محمد یوسف جیسے قومی ہیروز کی شمولیت سے پروگرام مزید مضبوط ہوگا۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پی ایم وائی پی کا مقصد نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو نظم و ضبط اور قیادت سکھاتے ہیں۔