انگلینڈ اور سویڈن کے درمیان یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ (کل )کھیلا جائے گا

جمعرات 17 جولائی 2025 17:32

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سویڈن کی ویمنز فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ جمعہ کوسٹیڈیون لیٹزگرنڈ، زیورخ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین سے تعلق رکھنے والی مارٹا ہورٹا ڈی آزا میچ ریفری ہوں گی۔یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ سپین اور میزبان سوئٹزرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور ا?خری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس اور جرمنی کی خواتین ٹیموں کے درمیان 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 22 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :