دیور نے کلہاڑی کے وار کر کے بھابھی کو قتل اور بھتیجی کو زخمی کردیا

جمعرات 17 جولائی 2025 18:09

دیور نے کلہاڑی کے وار کر کے بھابھی کو قتل اور بھتیجی کو زخمی کردیا
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود 95 ڈبلیو بی میں رشتہ نہ دینے پر نند اور دیور کا بھابھی اور بھتیجی کے ساتھ جھگڑا کلہاڑیوں کے وار سے بھابھی کوقتل بھتیجی کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق 95 ڈبلیو بی کے رہائشی سعید احمد کی بیوی 40 سالہ پاکیزہ بی بی کا اپنے دیور علی صدیق مغل اور نند کے ساتھ رشتہ کے معاملہ پر جھگڑا ہو گیا،بات نہ ماننے پر دیور علی نے طیش میں آ کر کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بھابھی پاکیزہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بھتیجی نور فاطمہ شدید زخمی ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچی اور مقتولہ پاکیزہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی جبکہ قاتل علی اور اس کی بہن دونوں موقع سے فرار ہوگئے مقتولہ پاکیزہ بی بی 6 بچوں کی ماں تھی تھانہ ٹھینگی پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔\378