سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سمر سپورٹس کیمپس جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سمر سپورٹس کیمپس جاری ہیں،انڈور گیمز میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، باکسنگ اور سوئمنگ کے سمر سپورٹس کیمپس میں کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تائیکوانڈو کیمپ میں کوچ رئیس الرحمن اور شمائلہ نے ننھے کھلاڑیوں کو ایکسرسائز کے ساتھ سیلف ڈیفنس کے طریقے سکھائے، بیڈمنٹن کیمپ میں کوچ زرینہ وقار نے کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے، ٹیبل ٹینس سمرسپورٹس کیمپ میں سینئر صوبائی کوچ یاسمین اختر، اسد جاوید رانااور یاسر بھٹی نے کھلاڑیوں کو بال پر کنٹرول حاصل کرنے کے طریقے سکھائے، جسمانی چستی کیلئے ایکسرسائز کروائیں،سوئمنگ کیمپ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو فری سٹائل اوربٹرفلائی سوئمنگ کے طریقے سکھائے ہیں، کوچز نے کھلاڑیوں کو ایکسرسائز بھی کروائیں اور تیزی کے ساتھ سوئمنگ کیسے کرتے ہیں کے طریقے بتائے۔

متعلقہ عنوان :