ڈی جی سپورٹس پنجاب کا جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے گرلز، بوائز وفیملی فن ریس کرانے کا اعلان

جمعرات 17 جولائی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے گرلز، بوائز اور فیملی فن ریس کرانے کا اعلان کردیا، ترجمان کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت فیملی فن ریس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں فیملی فن ریس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر فیملی فن ریس کا انعقاد کیا جائے گا،انڈر 14گرلز اینڈ بوائز کی الگ الگ ریسز ہوں گی، خواتین کیلئے الگ فیملی فن ریس ہوگی،فیملی فن ریسز جیتنے والوں کو لاکھوں روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،تمام کیٹیگریز میں ونر اور رنر اپ کو بالترتیب 50ہزار،30ہزار روپے، تیسری اور چوتھی پوزیشن کو20، 20ہزار روپے کے انعامات جبکہ 5ویں سے 20 ویں پوزیشن تک تمام اتھلیٹس کو گفٹ ہمپیرز دیئے جائیں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے مزید کہا کہ فیملی فن ریسز میں لاہور کے ہزاروں شہری اور اتھلیٹس حصہ لیں گے،فیملی فن ریس کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، لبرٹی سمیت شہر کے کئی مقامات پر رجسٹریشن بوتھ قائم کیے جارہے ہیں،ایک کلومیٹرفیملی فن ریس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوگی جبکہ اختتامی تقریب پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوگی،اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اورنشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی جبکہ بہاولپور،ملتان اور راولپنڈی کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :