اوکاڑہ میں 4 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک

جمعرات 17 جولائی 2025 21:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اوکاڑہ کے علاقے لئی بالا میں 4 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ،3 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ سے ریسکیو کے مطابق ساتوں افراد پانی چیکنگ کیلئے کنویں میں اترے تاہم آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا گیا، لیکن 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :