ضلعی انسانی حقوق کی کمیٹیاں نچلی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، آغا فخر حسین

جمعرات 17 جولائی 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کورنگی کو ضلعی سطح پر انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند دی گئی ۔محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ نے ضلعی انسانی حقوق کمیٹی (ڈی ایچ آر سی)کو فعال کرنے اور اسے مضبوط بنانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں مسعود بھٹو ڈپٹی کمشنر کورنگی کو ایک تعریفی سند دی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسعود بھٹو ڈپٹی کمشنر کورنگی کی نگرانی میں میں ڈی ایچ آر سی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے مقامی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے ، اور نچلی سطح پر انسانی حقوق سے متعلق قومی ایکشن پلان کو نافذ کرنے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔ڈائریکٹر ہیومن رائٹس آغا فخر حسین نے مسعود بھٹو کی لگن کی تعریف کی اور پورے سندھ میں انسانی حقوق کو آگے بڑھانے میں ضلعی سطح کی قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :