ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر لطیف اللہ غرشین،ڈی اوفیمیل میمونہ فہیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عبدالمالک،ڈی ڈی او غلام رسول کاکڑ، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ، ،ڈی ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب، سیساکے صدر فتح محمد، جی ٹی اے کے سید محمد،ڈسٹرکٹ منیجر آر ٹی ایس ایم توقیر احمد،فیض اللہ خلجی، یونیسف کے نمائندے فدا حسین پانیزئی مختلف اسکولوں کے ہیڈماسٹرزنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ڈی ڈی اوز نے رپورٹ پیش کیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام کلسٹر ہیڈز کلسٹر کی رپورٹ پیش کریں اجلاس میں ہمیشہ اسکولوں سےغیر حاضر ٹیچرز کے خلاف انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرذکاء اللہ درانی نے ہدایت کی کہ کلسٹر ہیڈز اور ڈی ڈی اوز تمام سکولوں کا وزٹ اور مانیٹرنگ کریں اور وہ رپورٹ ڈی ای جی اجلاس میں شیئر کریں۔ مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کوفروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :