اسرائیلی فوج کی غزہ میں چرچ پر بم باری ، 2 افراد ہلاک

چرچ کے پادری فادر گیبریئل رومانیلی کی ٹانگ میں زخم آئے ،عینی شاہدین

جمعہ 18 جولائی 2025 10:35

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)بیت المقدس میں لاطینی کلیسائی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں واقع ایک کیتھولک کمپلیکس پر اسرائیلی فوج کے مبینہ حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔لاطینی کلیسائی قیادت غزہ میں چرچ آف دی ہولی فیملی(گرجا)کی نگرانی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ان دونوں پر رحم فرمائے اور یہ وحشیانہ جنگ جلد ختم ہو۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔چرچ کے حکام نے کہا کہ اس حملے میں چرچ کو بھی نقصان پہنچا، اور عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ بم باری اسرائیلی ٹینک کی جانب سے کی گئی تھی۔