ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا بازار کا دورہ، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد

جمعہ 18 جولائی 2025 12:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام حبیب اللہ نے بازار کا دورہ کیا اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بٹگرام بازار کے دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سبزی، کریانہ، مرغی فروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش صرف اور صرف سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کی جائیں، صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور کسی بھی صورت زائد قیمت وصول نہ کی جائے۔