Live Updates

نوشہرہ ورکاں، شدید بارش کے باعث ٹیوٹا اسٹینڈ کی چھت گرگئی، خاتون زخمی

جمعہ 18 جولائی 2025 12:27

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) شدید بارش کے باعث ٹیوٹا اسٹینڈ کی چھت گرگئی، جس سےخاتون زخمی، وین کو نقصان پہنچا،بتایاگیاہے کہ نوشہرہ ورکاں میں شدید بارش کے باعث ٹیوٹا اسٹینڈ پر واقع وین اسٹاپ کی چھت اچانک منہدم ہو گئی،وین اڈا کی چھت گاڈر اور لکڑی کے بالوں پر مشتمل تھی جو بارش کے مسلسل دباؤ کے باعث زمین بوس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت ایک وین چھت کے نیچے موجود تھی جو ملبے تلے آ کر بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ قریب کھڑی ایک خاتون چھت کا ملبہ گرنے سے زخمی ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں خاتون کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :