رورل ہیلتھ سنٹر کرم داد قریشی کو ٹی ایچ کیو لیول پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

جمعہ 18 جولائی 2025 13:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی نے رورل ہیلتھ سینٹر کرم داد قریشی کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر کرم داد قریشی کو ٹی ایچ کیو لیول پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہیلتھ سینٹر کی اپ گریڈیشن سے علاقے کے عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر ڈاکٹر اصف انجم، ایم ایس کرمداد قریشی ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :