ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو امیر تیمور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 18 جولائی 2025 17:08

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو امیر تیمور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و صدر، ڈی او انڈسٹریز، سیکرٹری مارکیٹ، محکمہ زراعت، فوڈ اتھارٹی اور انجمن تاجران و ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی نے شرکت کی جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

ڈی او انڈسٹریز نے اجلاس کو بہاول پور ضلع میں موجودہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے اشیاء کے ریٹس مقرر کیے گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ شہریوں کو اشیاء خوردونوش کو حکومتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مارکیٹس کے جائزے کے بعد مقرر کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روازنہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا دورہ کریں اور دوکاندار ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اورخلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔اجلاس میں دال چنا (باریک) کا نرخ 249روپے فی کلو گرام، دال چنا (موٹی)256روپے فی کلوگرام، دال مونگ 358روپے فی کلو گرام، دال ماش355 روپے فی کلوگرام، دال مسور (موٹی) 255روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی کچی 315روپے فی کلوگرام، چاول اری 100 روپے فی کلوگرام نرخ مقرر کیا گیا۔

اسی طرح چنا سفید (9 ایم ایم) 290روپے فی کلوگرام، چنا سفید باریک233 روپے فی کلو گرام، بیسن258 روپے فی کلوگرام، میدہ و سوجی 90روپے فی کلوگرام، تندوری/ نان20 روپے، چھوٹا گوشت1600 فی کلوگرام،بڑا گوشت800 فی کلو گرام،دودھ 150فی کلو گرام، دہی160روپے فی کلو گرام جبکہ چینی کانرخ173روپے فی کلوگرام مقرر گیا ہے۔