پولیس افسران کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

جمعہ 18 جولائی 2025 18:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ مبشر قادر، ڈی ایس پی پولیس مدثر صدیق، ڈی ایس پی عدنان والہ اور ڈاکٹر شفقت نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ سیالکوٹ چیمبر کے موقع پر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر عمر خالد اور بزنس کمیونٹی فوکل پرسن ( آئی جی پنجاب پولیس) لالہ ظفر اقبال نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ان سے سیالکوٹ شہر میں ٹریفک سے متعلقہ مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے سیالکوٹ شہر میں ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :