لاہور چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات پر 50فیصد ڈسکانٹ

ریپٹائلز ہاس ،فِش ایکوریم ، ہولوورس کی ، ورچوئل رئیلٹی ،مکسڈ رئیلٹی کی ٹکٹوں پر رعایت ہو گی

جمعہ 18 جولائی 2025 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے مختلف تفریحی سہولتوں پر 50فیصد ڈسکانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ داخلہ ٹکٹ اور پارکنگ فیس اپنی موجودہ شرح پر برقرار رہیں گی لیکن ریپٹائلز ہائوس، فِش ایکوریم، ہولوورس، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی جیسی سہولیات پر نمایاں رعایت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریپٹائلز ہاس اور فِش ایکوریم کی 200روپے مالیت کی ٹکٹ اب صرف 100روپے میں دستیاب ہوگی ، ہولوورس کی 300روپے، ورچوئل رئیلٹی کی 200روپے اور مکسڈ رئیلٹی کی 100روپے مالیت کی ٹکٹ پر بھی 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہولوورس، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی مرمت کے باعث بند ہیں تاہم انہیں جلد از جلد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رعایت کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور چڑیا گھر آنیوالے سیاحوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :