پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ گینگ کا سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2025 22:03

پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ گینگ کا سرغنہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ گینگ کا سرغنہ سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان گرفتار، ملزم کو عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا بڑے پیمانے پر تحقیقات کاآغاز کردیا گیاجبکہ ملزم تحسین نے پہلے سات مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے،ملزم کے خلاف گذشتہ روز این سی سی آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، ملزم تحسین کے خلاف بیرون ملک سے درجنوں شکایات ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی،غیرملکیوں سے اربوں روپے لوٹنے کا انکشاف ،ملک تحسین اعوان نے چینی گینگ کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات بنائے ، سکیورٹی اداروں کو غیر ملکیوں کے جعلی پاسپورٹ نمبر اور غلط معلومات فراہم کی ،جن کمپنیوں کے نام پر ایگریمنٹ بنائے وہ بھی جعلی نکلے، آن لا ئن کے مطا بق 8جولائی کو فیصل آباد کے نواحی علاقہ سانگلہ 54 سرہالی کے مقام پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیموںنے سابقہ چیئرمین فیسکو اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک تحسین اعوان کی فیکٹری اور ڈیرے سے 80 پاکستانی اور 70 سے زائد غیر ملکی گرفتار کئے تھے،ملزم تحسین کے خلاف بیرون ملک سے درجنوں شکایات کے بھی کارروائی کی گئی بتایا گیاتھاکہ مبینہ طور پر غیر ملکی اور مقامی شہریوں سے آن لائن فراڈ اور غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث تھے، اربوں روپے لوٹے گئے ہیںجس پر چھاپہ انتہائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر مارا گیا گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے بعد گذشتہ روز این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر ی 150/2025 درج کرکے ملک تحسین اعوان گو گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ابتدائی تحقیقات کے میں انکشاف سامنے آیاکہ ملزم ملک تحسین اعوان نے چینی گینگ کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات بنائے اورسکیورٹی اداروں کو بوگس ڈیٹا مہیا کیا، ثبوت حاصل کر لئے ریکارڈ میں جعلی کمپنیاں دکھائیں جن کا وجود ہی نہیںہے اورسکیورٹی اداروں کو غیر ملکیوں کے جعلی پاسپورٹ نمبر اور غلط معلومات دیں جن کمپنیوں کے نام پر ایگریمنٹ بنائے وہ بھی جعلی نکلے تھے ملزم تحسین اعوان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا اور 72 گرفتار غیر ملکیوں میں سے 62افراد کی موجودگی اداروں سے چھپائی گئی غیر ملکیوں کی مہیا فہرست میں 9 ریکارڈ جعلی پائے گئے این سی سی آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی رضوی کو مقدمہ کاتفتیشی افسر مقررکیا ملک تحسین اعوانگینگ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں روپے کے انٹرنیشنل آن لائن فراڈ میں ملوث ہے