Live Updates

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار، دو گمشدہ افراد کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:09

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بہاولنگر میں چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دو گمشدہ افراد کو جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے،ریسکیو حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر یقینی بنانے ،این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات