صدر زر داری کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

جمعرات 11 ستمبر 2025 18:22

صدر زر داری کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت قوم کا تحفظ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔حالیہ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیااور سکیورٹی فورسز کی سلامتی اور کامیابی کیلئے دعا کی۔