وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے پرتپاک استقبال

جمعرات 11 ستمبر 2025 18:22

وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے پرتپاک استقبال
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کیپر دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔