متحدہ عرب امارات میں یومِ عہدِ اتحاد کی پہلی سالگرہ منائی گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 23:40

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات میں جمعہ کو یومِ عہدِ اتحاد کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دن بانی قائد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان اور ان کے برادر حکمرانوں کی بصیرت، قربانیوں اور ولولہ انگیز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے 2 دسمبر 1971 کو اتحاد کا تاریخی اعلان کرتے ہوئے ایک متحدہ قوم کی بنیاد رکھی۔

متعلقہ عنوان :