یورپی یونین کونسل نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

جمعہ 18 جولائی 2025 23:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)یورپی یونین کونسل نے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کے خلاف نئی اور وسیع تر پابندیوں کے 18ویں پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے خلاف پابندیوں کے پیکج کی منظوری کا اعلان ڈنمارک کی یورپی یونین کونسل کی صدارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کیا۔بیان میں کہا گیاہے کہ پابندیوں کا 18واں پیکج منظور کر لیا گیا ہے۔یہ دستاویز اب یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع کی جائے گی جس کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔