یورپی یونین کی روس کے 22مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:54

یورپی یونین  کی  روس کے 22مالیاتی اداروں  پر پابندیاں  عائد
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) یورپی یونین نے روس کے 22مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں ،ان میں ٹی بینک، سرگوت نیفٹی گیس بینک، بینک سینٹ پیٹرز برگ اور یانڈیکس بینک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاس نے یورپی یونین کے آفیشل جرنل کے حوالے سے بتایا کہ یورپی مالیاتی اداروں اور ان متاثرہ بینکوں کے درمیان کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ نئی پابندی ان 23 بینکوں پر بھی لاگو ہوتی ہے جنہیں اس سے پہلے سوئفٹ نظام سے خارج کیا جا چکا ہے۔دیگر شقوں میں سے ایک شق کے مطابق بینکاری اور مالیاتی شعبے میں مخصوص استعمال کے لیے سافٹ ویئر کی فروخت، فراہمی، منتقلی، برآمد یا دستیابی پر بھی پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :