خانیوال ،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو سٹاف میں ٹارگٹ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 18 جولائی 2025 23:42

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال کی زیرصدارت پلس معاملات بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز روہت کمار گنیتا،ساجدہ رزاق،رانا عامر لیاقت،زوہیب شفیع سمیت تحصیلداروں،ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سٹاف پلس فیز سیکنڈ پر توجہ دیں،بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق روزانہ کے ٹارگٹ پر کام ضرور کیا جائے،کھیوٹ ونڈا جات کی تعداد کو بڑھایا جائے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو سٹاف میں ٹارگٹ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں،کام کو سنجیدگی سے لیا جائے،ایشوز کو میرے اور اسسٹنٹ کمشنرز کے نوٹس میں لایا جائے،مشترکہ کاوشوں کی بدولت آسان اہداف کا حصول ممکن ہے۔\378