ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں مین ہولز اور نالیوں کی صفائی میں مصروف

جمعہ 18 جولائی 2025 23:44

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں مین ہولز اور نالیوں کی صفائی میں مصروف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حافظ محمد عمر طیب کی زیر نگرانی مین ہولز اور نالیوں کی صفائی کے سلسلہ میں تمام امور احسن انداز میں سر انجام دیے جا رہے ہیں تاکہ مون سون بارشوں کے دوران مین ہولز اور نالیوں کی کلیرنس کے ذریعے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مین ہولز اور ڈرینز کی صفائی بھی تسلسل سے کر رہی ہیں۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :