اسسٹنٹ کمشنر کا بارشی پانی کے انخلائ کے سلسلہ میں شہر بھر کا دورہ

جمعہ 18 جولائی 2025 23:44

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کابارشی پانی کے انخلائ کے سلسلہ میں شہر بھر کا دورہ، انہوں نے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ اور راوی روڈ پر پانی کے انخلائ کے بعد صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، ہسپتال روڈ اور کالج روڈ بھی بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ سکندر چوک اور بینظیر روڈ، چرچ روڈ مکمل کلیئر تاہم اندر پاس سے ڈی واٹرنگ سیٹس سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، گورنمنٹ کالونی کے بیشتر حصے سے بارشی پانی نکال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی تمام موٹریں بارشی پانی کے نکاس کے لیے مکمل فنکشنل ہیں،شہر بھر سے بارشی پانی کے مکمل انخلائ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :