اسسٹنٹ کمشنرکا انتظامات کے سلسلہ میں مختلف مقامات کا دورہ

صفائی ستھرائی کے لیے بنائی گئی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور انہیں صفائی ستھرائی کے انتظامات بارے ہدایات جاری کیں

جمعہ 18 جولائی 2025 23:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)اوکاڑہ دیپالپور اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی انتظامات کے سلسلہ میں مختلف مقامات کا دورہ، عیسیٰ لنگھا اور خالد آباد میں صفائی ستھرائی کے لیے بنائی گئی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور انہیں صفائی ستھرائی کے انتظامات بارے ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے محلہ عیسیٰ لنگھا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے کوڑے دان رکھنے کے احکامات جاری کیے اور عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ان کو دانوں میں رکھیں میونسپل کمیٹی کا عملہ اسے محفوظ انداز میں اٹھا کر لے جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ تحصیل بھر کے مختلف پوائنٹس پر صفائی ستھرائی کے لیے ڈیوٹی پر مامور عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے کاموں کی مانیٹرنگ کے عمل کو بھی احسن انداز میں سر انجام دیا جائے اور صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے عوامی شکایات کے ازالہ کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :